صحافی اور ارکان اسمبلی میرے لئے قابل احترام ہیں، چودھری پرویزالٰہی 

صحافی اور ارکان اسمبلی میرے لئے قابل احترام ہیں، چودھری پرویزالٰہی 

  

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں صدر ایمرا آصف بٹ، مبشر بٹ، رانا عثمان، محمد شاہد چودھری، محمد فاروق جوہری اور رانا مظہر شامل تھے جبکہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے حوالے سے متنازعہ بل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے حوالے سے بل سے صحافیوں کے خلاف شقیں اتفاق رائے سے ختم کر دی گئیں۔ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی اگر کوئی الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کا کہیں گے تو تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اس کا پابند ہو گا، ابھی پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے باعث صحافیوں کے داخلے میں مشکلات کا سامنا ہے، نئی عمارت کے مکمل ہوتے ہی سب کو اجازت دے دی جائے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت اور صحافیوں کیلئے سب سے آگے میں ہوتا ہوں، ہماری جماعت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، اس پر قدغن لگانے والوں کے خلاف میں خود کھڑا ہوں گا، صحافی اور ارکان اسمبلی میرے لئے محترم اور قابل احترام ہیں۔ 

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -