محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں موصول 

   محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں موصول 

  

لاہور(این این آئی) محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کو اسلام آباد سے موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئی، بیرون ملک سفر کرنے والوں کی سہولت کے لئے موڈرنا ویکسین متعارف کرائی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین فوری 14 اضلاع کو بھجوائی جا رہی ہے، بیرون ملک سفر کرنے والوں کوموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ملک میں موڈرناویکسین لگانے کاآغاز 5جولائی سے ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ دوسرے فیز میں صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کی جائے گی، موڈرنا کورونا ویکسین 16بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، مظفرآباد، میرپور اور گلگت میں دستیاب ہو گی۔

پنجاب ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -