کراچی کے عوام ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے لگے، کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ 

کراچی کے عوام ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے لگے، کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ 

  

 کراچی(آئی این پی) طبی ماہرین کی جانب سے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرنے کے باو جود کراچی کے عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتی نظر نہیں آتی ہے حکومت سندھ کی جانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام نے احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا حکومت سندھ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایک جانب تو شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ہفتے کو تفصیلات کے مطابق  ان پابندیوں میں نرمی کے لیے حکومت سندھ نے یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ عوام فوری ویکسی نیشن کرائیں گے اور ایس او پیز کی پابندی کریں گے لیکن دوسری جانب عوام نے نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں  شہر کے کسی بھی علاقے میں عوامی مقامات ہوں یا بازار مارکیٹیں یا مساجد، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا ہے سندھ کے بیشتر علاقوں میں عوامی مقامات، کاروباری مراکز، بازاروں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عوام عمل درآمد کرتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک کا استعمال کم کر دیا جن مقامات پر سینی ٹائزر گیٹ نصب کیے گئے تھے یا تو وہ ہٹا دئیے گئے یا ان میں سے بیشتر غیر فعال ہوگئے ماسک کا استعمال سرکاری اور نجی دفاتر کے علاوہ بڑے مالز، ریسٹورنٹس، ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں کیا جا رہا ہے۔اشرافیہ کے علاقوں میں شہری ماسک یا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے نظر آتے ہیں سماجی رہنما قاضی صدرالدین کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں، تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ کورونا کی ہر لہر نے لوگوں کو معاشی طور پر تباہ کیا ہے، عوام اور تاجروں سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں عوام کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائی جائیں جس کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں عو ام نے احتیاط نہیں کیں تو پھر کورونا وبا ء کی روک تھام کے لیے سخت فیصلے کریں گے۔

کورونا چوتھی لہر

مزید :

صفحہ آخر -