وفاق فنڈز دے کر احسان نہ جتائے یہ صوبوں کا آئینی حق ہے، مرادعلی شاہ 

وفاق فنڈز دے کر احسان نہ جتائے یہ صوبوں کا آئینی حق ہے، مرادعلی شاہ 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے صوبے میں جو ترقیاتی کام شروع کئے وہ سب پورے پاکستان میں کریں گے۔ سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اور سومارکنڈیانی گوٹھ تک 3.5 کلومیٹر روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ہمارے سلوگن پیپلزپارٹی خدمت میں سب سے آگے کا عملی نمونہ ہے، ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا یہ تیسرا منصوبہ ہے جس کا افتتاح ہورہا ہے، منصوبہ 1.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، کراچی کی بغیر منصوبہ بندی کے ایکسٹینشن ہوئی ہے، ہم نے کراچی کی منصوبہ بندی کے تحت اسٹڈی کی تھی، ایک روڈ بنانا مسئلہ نہیں تھا اس کو بہترین منصوبے میں تبدیل کیا، منصوبے تبھی کامیاب ہوں گے جب شہری اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ان منصوبوں سے استفادہ بھی کریں اور گھر کی طرح خیال کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کو اتنے ارب دیئے، فنڈز دئیے تو کوئی احسان نہیں کیا، وفاق ہمیں فنڈز دے کر احسان نہ جتائے یہ صوبوں کا آئینی حق ہے، یہ پیسے ہمارے پاس موجود ہیں ابھی خرچ کرنے ہیں، کراچی کے لئے پیسے نہیں دے رہے صرف مس گائیڈ کررہے ہیں، آپ کو ڈر لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کراچی سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا بجٹ دیتے ہوئے 12 واں سال ہے، مجھے تقریر نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، لیکن جو تیاری کرکے آئے تھے اس کے خلاف سازش ہوگئی، سازش کرنے والے خود اس کا بتائیں گے، میں خود 15-2014 میں ورلڈ بینک کے ساتھ منسلک رہا ہوں، میں تین چار بار ورلڈ بینک کے دفتر بھی گیا ہوں۔

مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -