پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، لوڈشیڈنگ، بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے درخواستیں دائر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، لوڈشیڈنگ، بجلی بحران کے خاتمہ ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اورلوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران کے خاتمہ کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکردی گئیں یہ درخواستیں گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے ہوسکتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے،دوسری درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بڑھتے بحران کے خاتمے کیلئے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکی صنعت شدید متاثر ہو رہی ہے، درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ نے 2013 ء میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا حکم دیا جس پر عمل نہیں ہوا اور بروقت اقدامات بھی نہیں کئے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ لوڈ شیڈنگ بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیاد پر اقدامات کا حکم دیا جائے۔

درخواستیں دائر

مزید :

صفحہ آخر -