وباء کے باوجود عملہ کی ہائیکورٹ کیلئے لازوال خدمات قابل تحسین ہیں: چیف جسٹس محمد قاسم خان 

  وباء کے باوجود عملہ کی ہائیکورٹ کیلئے لازوال خدمات قابل تحسین ہیں: چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے متعدد افسران و سٹاف ممبران کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف نے بھرپور محنت و لگن سے کام کیا،کورونا وبا کے باوجود تمام سٹاف کی ادارے کے لئے لازوال خدمات قابل تحسین ہیں،ادارے فردِ واحد نہیں بلکہ اجتماعی کاوشوں سے ترقی کرتے ہیں،کوئی بھی شخص یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ اکیلا کوئی ٹاسک مکمل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، یہ سب ٹیم ورک کی بدولت ممکن ہوتا ہے، چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے تمام افسران و سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ہائیکورٹ افسران و سٹاف نے ہمیشہ ہماری امیدوں کے مطابق کام کیا،چیف جسٹس نے بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران و سٹاف میں اسناد و شیلڈز بھی تقسیم کیں،شیلڈز و اسناد حاصل کرنے والوں میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ،سیشن جج ہیومن ریسورس جاوید الحسن چشتی، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک  جاوید اقبال،ایڈیشنل سیشن رجسٹرارز شیخ ندیم، محمد اشفاق، محمد ناصر، علی زمان، محمد جمال، جانسن برنارڈ، ڈپٹی رجسٹرارز اے ڈی خالد، زمان صابر، اسسٹنٹ رجسٹرارز محمد عمر ایاز، علی ملک، محمد رؤف، شیخ ظہور احمد اور محمد وقاص اسلم سمیت دیگرشامل ہیں،چیف جسٹس کی جانب سے افسران و سٹاف کے اعزاز میں ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -