چیف جسٹس کے اعزا زمیں روایتی فل کورٹ ریفرنس کل  منعقد ہوگا

چیف جسٹس کے اعزا زمیں روایتی فل کورٹ ریفرنس کل  منعقد ہوگا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان 5 جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے،فاضل جج کے اعزاز میں روایتی فل کورٹ ریفرینس 5 جولائی کو ہوگا،فل کورٹ ریفرنس بروز پیر صبح 11بجے چیف کورٹ میں منعقد ہوگا، چیف جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرینس میں نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی بھی شرکت کریں گے،فل کورٹ ریفرنس میں نامزد سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد سمیت دیگر جج صاحبان بھی شرکت کریں گے،مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے 19 مارچ 2020 ء کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،ان کے دورمیں عدالت عالیہ لاہور اور پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں لاکھوں مقدمات کے فیصلے کئے گئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے 11سالہ عدالتی دور میں 35 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے سول، فوجداری، مالیاتی اور آئینی مقدمات میں متعدد قانونی نقاط کی تشریح بھی کی، چیف جسٹس کے متعدد فیصلہ جات قانونی جریدوں میں رپورٹ بھی ہو چکے ہیں جونوجوان وکلاء کیلئے مشعلِ راہ ہیں،چیف جسٹس نے بطور جج اور چیف جسٹس متعدد اہم مقدمات کے فیصلے بھی کئے،فاضل جج کے دور میں لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر 81 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے، لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ پر 32 ہزار 500 سے زائد مقدمات نمٹائے گئے،ہائیکورٹ بہاولپور بنچ پر 21 ہزار اورراولپنڈی بنچ پر 10 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے،گزشتہ سال یکم مارچ سے لے کر رواں سال 19 جون تک ضلعی عدلیہ میں 28 لاکھ مقدمات کے فیصلے کئے گئے،پنجاب کی سیشن عدالتوں میں 9 لاکھ اور سول عدالتوں میں 19 لاکھ کے قریب مقدمات فیصلے کئے گئے ۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -