”اسلاموفوبیا“ انتہا پسندی کے فروغ کا ذریعہ، نورالحق قادری 

”اسلاموفوبیا“ انتہا پسندی کے فروغ کا ذریعہ، نورالحق قادری 

  

لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اکٹر عامر احمد قائداعظم کی سوچ، فکر اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں،سر گنگا رام کی انسانیت کیلئے بہت خدمات ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرنے سر گنگا رام کی سمادھی کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل کی شرکت, پی آر او عامر حسین ہاشمی، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد،سردار درشن سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس، چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر منوہر چاند نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض عامر حسین ہاشمی نے انجام دیئے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈ اکٹر عامر احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمادھی سرگنگا رام کی تزئین وآرائش کر کے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔تقریب سے سردار درشن سنگھ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کو سمادھی سر گنگا رام کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔دریں اثناء وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اسلاموفوبیا“انتہا پسندی کے فروغ کا ذریعہ بن رہا ہے۔عالمی قائدین کو اس کے تدارک کی طرف متوجہ ہونا چاہیے،مذاہب کے درمیان مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقو ق سے پوری طرح عہدہ برا ہور ہی ہے۔اسلام رواداری، انسان دوستی اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محراب و منبر ان تعلیمات کے ابلاغ کے لئے سرگرمِ عمل ہیں،فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام مسالک اور مکاتبِ فکر کا باہمی رابطہ اور تعاون از حد ضروری ہے۔ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر،اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اسوہ رسولؐ اور سیرت طیبہ کا ابلاغ لازم ہے۔انہوں نے ڈاکٹر پیر نورالحق کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی بھی موجود تھے۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -