وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں،مصطفی کمال

وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں،مصطفی کمال

  

  

کراچی(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جن کے ٹیکس کے پیسوں سے پورے پاکستان میں میٹرو بسیں چل رہی ہے وہ چنگچی رکشوں اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور کردئیے گئے ہیں عمران خان کی وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں اور بدلے میں عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے دی ہے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ کرپٹ صوبائی حکومت صوبہ نہیں جاگیریں بنانے میں لگی ہوئی ہے پیپلزپارٹی 10 ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود بچوں کو کتے کے کاٹنے سے نہیں بچا سکی سندھ رہنے کے لائق نہیں رہا، دنیا کی بدترین جگہوں میں شمار ہوتا ہے۔ مردم شْماری میں کراچی کی گنتی کم دکھانے کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا سندھ میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، شہر کو 13 سالوں میں پانی کا ایک اضافی قطرہ نہیں دیا گیا ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس نہیں چلائی گئی۔ این ایف سی ایوارڈ، پی ایف سی ایوارڈ کے زریعے ڈسٹرکٹ کو براہِ راست دے دیا جائے اور آرٹیکل 140 اے کی تشریح کر کے منتخب بلدیاتی حکومتوں اور میئرز کے اختیارات، دائرہ کار، احتساب اور شعبہ جات آئین میں تحریر کر دیئے جائیں تو ملک بھر سے انتظامی امور سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ قوم جانتی ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے والی ایم کیو ایم نے چند وزارتوں کی خاطر اپنے ہاتھوں سے بلدیاتی حکومت کے اختیارات اور وسائل پیپلزپارٹی کی حکومت کو دئیے تھے۔ ان خیالات کا اظہار نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو تمام مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کر رہی ہے  کشمیر کے انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔  

مصطفی کمال 

مزید :

صفحہ آخر -