ہفتہ شہداء کا آغاز: کل جماعتی حریت کانفرنس کی 8، 13جولائی کو ہڑتال، عوامی مارچ کی کال 

ہفتہ شہداء کا آغاز: کل جماعتی حریت کانفرنس کی 8، 13جولائی کو ہڑتال، عوامی مارچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے  کے لوگوں اورآزاد جموں وکشمیر، پاکستان او ردنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والے آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں ماہ 6 تا13جولائی ”ہفتہ شہداء“ منائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہفتہ شہداء کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے ایک کیلنڈرجاری کیا ہے۔ کیلنڈرکے مطابق معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور انکے ساتھوں کی شہادت کی پانچویں برسی کی مناسبت سے 8جولائی کو ”یوم مزاحمت“ جبکہ 13جولائی کو ”یوم شہداء“ کے طور پر منایا جائے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ان دنوں میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال اور عوامی مارچ کی بھی کال دی ہے۔ خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور تحریک آزاد کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا کی جائے گی۔ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری نسل کشی، جبر وا ستبداد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 7جولائی کو احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم، حراستی قتل، گھروں اور دیگر املاک کی تباہی، بیگناہ کشمیریوں پر گولیوں، آنسو گیس کے گولوں اور پیلٹ چھروں کی بوچھاڑ پر مبنی تصاویروالے  بینرز اور پلے کارڑز آوزیزاں کیے جائیں گے 8جولائی کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گا اور سول کرفیو کا نفاذ کیاجائے گا۔ 
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -