عثمان بزدارکا گجرات میں شدید بارش کے باعث حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

عثمان بزدارکا گجرات میں شدید بارش کے باعث حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ شدیدبارش کے نتیجے میں مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 اظہار افسوس

مزید :

صفحہ آخر -