نشتر ہسپتال:کروناسے متاثرہ چھ مریضوں کی حالت تشویشناک

نشتر ہسپتال:کروناسے متاثرہ چھ مریضوں کی حالت تشویشناک

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار  ) محکمہ صحت ملتان کی جانب سے ٹان ہسپتال رحیم آباد میں کورونا ویکسین سنٹر فعال کر دیا گیا۔جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر  محمد علی مہدی نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر علی مہدی نے کہا ہے کہ ٹان ہسپتال رحیم آباد میں کورونا ویکسین کا سٹاک موجود ہے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اموات کی مجموعی  تعداد 848 تک ہے۔ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض کورونا کے باعث جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 3 جولائی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 848ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 13ہو گئی ہے جن میں سے 09 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 06 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 22 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 756 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 697 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا  آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت  57 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اب مختص  48 وینٹی لیٹرز میں سے 30 خالی  ہیں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -