بہاولپور میں ینگ ڈاکٹرز کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ، ریلی

بہاولپور میں ینگ ڈاکٹرز کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ، ریلی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل لائسنسنگ امتحانات کے خلاف قائداعظم میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے  احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی،جنہوں نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال میڈیکل کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 امتحان دنے کے بعد این ایل امتحان کیوں نافذ کیا جارہا ہے کیا حکومت اور پی ایم سی کو اپنے امتحانات کے سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے اور اگر یورپی ممالک کی پالیسیوں پر چلنا ہی ہے تو تنخواہیں اور مراعات بھی ویسے ہی دیے جائیں ملک گیر احتجاج کا عندیہ بھی دیدیا۔احتجاجی ریلی میں بہاولپور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پی ایم سی اور حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ این ایل ای امتحانات متعارف کرانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل کو اپنے ہی امتحانات کے سسٹم پر بھروسہ نہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے این ایل ای امتحانات کی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بہت جلد ملک گیر احتجاج شروع کردیا جائیگا۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -