ڈیرہ:انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع، انتظامات فائنل

 ڈیرہ:انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع، انتظامات فائنل

  

ڈیرہ، راجن پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تعلیمی بورڈ  اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈیری ایجوکیشن  ڈیرہ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دس(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 جولائی سے شروع ہو نگے۔؛ چاروں اضلاع میں باسٹھ ہزار امیدواروں کے لیے بارہ ہزار نگران عملہ تعنیات کرتے ہوئے دو سو پچاس امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔ امتحانی سنٹر وں پر کرونا ایس او پی پر سختی سے عمل درامد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا ااظہار چیرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے راجن پور میں امتحانی سنٹروں کا جائز ہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گتفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام امیدواروں کو ان کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتوں پر رول نمبر سپلیں جاری کی گئی ہیں۔ اگر کسی بھی امیدوار کو کوئی مسلہ ہو تو  دفتر ی اوقات میں رجوع کرکے مسلہ کا حل نکلوایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی عمل کو شفا ف بنانے کے لیے سپشل انسپکشن ٹیمیں اور سپشل سکواڈ بنائے گئے۔ امتحانی سنٹر کے بائر بچے کا ٹمپریچر چیک کرنے کے علاوہ ماسک او ر سینی ٹائز ر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا جوکہ آر۔ ائی کی ذمہ داری ہو گی۔

انٹرمیڈیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -