11جولائی:آبادی کاعالمی دن، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

 11جولائی:آبادی کاعالمی دن، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے محکمہ وزارت بہبود آبادی، محکمہ صحت پنجاب (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

سمیت اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کی طرف سے خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بڑھتی آبادی کو موضوع بنایا جائے گا،اقوام متحدہ کی2018کی رپورٹ کے مطابق دُنیا کی کُل آبادی تقریباً ساڑھے سات ارب سے متجاوز ہو چکی ہے، عالمی ادارہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دُنیا کی آبادی کا 50 فیصد حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے جو کہ 1.8بلین نوجوان دُنیا کے مستقبل کو بہتر بنانے کے عمل میں شریک ہیں، 1950ء میں 2.5ارب آبادی والی دُنیا صرف 6دہائیوں میں 7ارب سے آگے نکل چکی ہے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -