کمشنر ڈیرہ کا مختلف علاقو ں کادورہ لوگوں سے ملاقاتیں، مسائل پر گفتگو
ڈیرہ غازیخان)بیورو رپورٹ): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کا دورہ کیا.پارکس،گرین بیلٹس کی بہتری،صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،محمد عمران جتوئی،ثناء محمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے صبح سویرے غازی پارک چوک، بلاک 33،34،39،40، 14 مانکا کینال،کھوسہ پارک، جناح پارک،چوک چورہٹہ تا پل ڈاٹ اور سرور والی روڈ کا دورہ کیا انہوں نے صفائی،سیوریج،پارک اور گرین بیلٹس کی بہتری سمیت میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے سمینہ چوک میں نصب نئے مونومنٹ اور ہسپتال چوک تا ٹریفک چوک گرین بیلٹس کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔شہر کو صاف ستھرا بنانے میں تمام محکمے کردار ادا کریں۔
دورہ