محکمہ ہاؤسنگ، کمرشل فیس کم کرنیکا فیصلہ، ریونیوبڑھے گا: لیاقت علی چٹھہ 

محکمہ ہاؤسنگ، کمرشل فیس کم کرنیکا فیصلہ، ریونیوبڑھے گا: لیاقت علی چٹھہ 

  

 ملتان ( سپیشل  رپورٹر  ) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کمرشل فیس میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورننگ بورڈ نے کمرشل فیس 20فیصد سے 10فیصد کرنے کی منظور دیدی ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ میں مزید منظوری آئندہ اجلاس میں لے لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ فاٹا کو گلشن مارکیٹ ملتان، جلال پور تونسہ سمیت ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے نقشہ سازی کرنے کے احکامات (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تونسہ میں 76ایکٹر اراضی پر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار فاٹا ملتان ریجن سے مختلف امور پر بریفنگ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا طاہر انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاسنگ، ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد سمیع اور سیکشن آفیسر مصطفی خان بھی موجود تھے۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کمرشل فیس میں کمی کا مقصدر یونیو میں اضافہ کرتا ہے۔ اور عام عوام میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ مستقبل میں ایسے اقدامات کا فروغ جاری رکھے گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وہاڑی اور خانیوال میں تجاوزات کے خلاف منظم آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اور جاری پراجیکٹس پر مکمل رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ لیاقت علی چٹھہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ترقیاتی رپورٹس کو منظم اور جامعہ اندازمیں پیش کیا جائے۔ اورنیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے تحت پورے ریجن میں جگہ کا تعین کر کے عام عوام کو پلاٹس فراہم کیئے جائیں۔  

 ہاؤسنگ اربن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -