اہم منصوبے فائنل، حلقہ کی  تقدیر بدل جائے گی، شوکت محمود بسراء

اہم منصوبے فائنل، حلقہ کی  تقدیر بدل جائے گی، شوکت محمود بسراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد (نامہ نگار)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف چوہدری شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی سرزمین پر ہوائی اڈے نہ دینے کاوزیراعظم کا جرات مند فیصلہ قابل تحسین ہے، وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کے باعث ملک معاشی طور پر بتدریج  مضبوط ہو رہا ہے، پی ٹی آئی قیادت کا مشکور ہوں کہ تحصیل ہارون آباد کو میگا ترقیاتی منصوبے دئیے، یہ باتیں انہوں نے بسراء لاء چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیں، اس موقع پر راؤ شعیب احمد ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی، چودھری (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
اعظم علی ایڈووکیٹ، عدیل بندیشہ ایڈووکیٹ، رانا مجاہد، ملک احمد ہیپی،عثمان بسراء،ملک طلحہ و دیگر پارٹی رہنماء کثیر تعداد میں موجود تھے، شوکت محمود بسراء نے کہا کہ موجود ہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد بجٹ مختص کر کے پی ٹی آئی قیادت نے جنوبی پنجاب کی عوام کے دل جیت لئے ہیں، ضلع بہاولنگر میں تقر یبا پچیس ارب کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں سات ارب روپے صرف ریلوے پیکج کیلئے رکھے گئے ہیں، ہارون آباد تا مروٹ کارپیٹیڈ روڈ کے لئے اڑھائی ارب کے فنڈز مختص ہو گئے ہیں جس پر اگست 2021ء سے اس پر کام شروع ہو جائیگا،حلقہ کے ہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگاے جائیں گے، ہارون آباد تا مروٹ کارپٹ روڈ،ہاکڑہ نہر کی توسیع، میڈیکل کالج کا قیام، سپورٹس جیمینزیم اور ڈگری کالج خواتین مروٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی قیادت کا مشکور ہوں،سابقہ حکومتوں میں ہارون آباد اور فورٹ عباس کو کھنڈرات بنا دیا گیا تھا اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے میگا پراجیکٹ آنے شروع ہوگئے ہیں اور انشاء اللہ اب اس حلقہ کی تقدید سنورے گی۔
شوکت محمود بسرا