کوٹ سبزل ایتھانول فیکٹری کیخلاف سینکڑوں افراد کامظاہرہ، مالکان کیخلاف نعرے بازی

 کوٹ سبزل ایتھانول فیکٹری کیخلاف سینکڑوں افراد کامظاہرہ، مالکان کیخلاف ...

  

 رحیم یارخان، صادق آباد، کوٹ سبزل (بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) شوگر ملز گروپ کی طرف سے کوٹ سبزل کے نواحی علاقہ ٹلو بنگلہ میں لگائی جانے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 والی ایتھانول فیکٹری کے خلاف سینکڑوں  لوگوں نے احتجاج کیا مالکان اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرہ ریلی باندھی سے شروع ہوئی چک 214/پی گلاب چوک 212پی 11باڑی اور دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی ایتھانول فیکٹری کے مقام پر احتجاج اور دھرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چک 264پی کے عوامی سماجی شخصیات ماسٹر مقصود  چودھری یاسین ماسٹر اسماعیل ڈاکٹر عمر بخش شر،شاہدخان لغاری،محمد حسن مہر رحمت علی اور دیگران نے کہاکہ یہ ایتھانول فیکٹری علاقہ مکینوں کے لئے موت ہے اس سے تعفن پھیلے گا اور لوگوں موذی امراض میں مبتلا کر کے مارنے کے لیے پلان ہے جو کہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے ہم اسلام آباد تک دھرنے دیں گے مظاہرے کریں گے ایتھانول فیکٹری نہیں بننے دیں گے۔

شوگرملز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -