تونسہ، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ میں یونیورسٹیاں بنانے کا حتمی فیصلہ: افسروں کو سروے کا حکم

تونسہ، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ میں یونیورسٹیاں بنانے کا حتمی فیصلہ: افسروں ...

  

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پانچ نئی یونیورسٹیز،تین زچہ بچہ ہسپتالوں سمیت نئے کالجز،سکول اور مراکز صحت قائم ہوں گے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 493 نئی سکیموں پر  55 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا اور موجودہ بجٹ میں 11 ارب 17 کروڑ دس لاکھ روپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں۔25 محکموں کی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے سکیموں کی منظوری کیلئے ٹائم لائنز مقرر کردی  گئیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایات پر عمل درآمد کیلئے افسران کو ٹاسک دے دیا۔کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف تونسہ کے علاوہ راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں بھی یونیورسٹیاں بنیں گی۔ چاروں اضلاع میں 21 جولائی تک 243 سکیمیں ضلعی سطح پر ڈی ڈی سی کے پلیٹ فارم سے منظور ہوں گی۔31 جولائی تک ڈویژنل سطح سے 147 سکیمیں ڈی ڈی ڈبلیو پی اور 79 ڈی ڈی ایس سی کے پلیٹ فارم سے منظور ہوں گی۔31 اگست سے 24 سکیموں کو صوبائی سطح پر پی ڈی ڈبلیو پی کے پلیٹ فارم سے منظور کرایا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ منصوبوں کیلئے موقع کا سروے کرکے زمین کی محکمہ کے نام منتقلی سمیت دیگر اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔شہر کی روڈز تعمیر کرتے وقت سیوریج اور دیگر محکموں کی لائنز کے بارے میں این او سی لئے جائیں۔سڑک کی تعمیر کے بعد کسی کو کھدائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترقیاتی پروگرام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -