چوٹی زیریں، لغاری ہاؤس میں اہم بیٹھک دوبرادریوں میں 18سالہ دشمنی ختم، اویس احمد خان کی مبارکباد، گلے شکوے دور

 چوٹی زیریں، لغاری ہاؤس میں اہم بیٹھک دوبرادریوں میں 18سالہ دشمنی ختم، اویس ...

  

 ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)لغاری قبیلہ کی دو شاخوں میں 18 سالہ پرانی دشمنی ختم ہوگئی،سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق صدر لغاری ہاوس چوٹی زیریں میں صلح (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کرادی تفصیل کے مطابق لغاری قبیلہ کی دو شاخوں ہبتانی اور پھیروآنی کے مابین قتل کی 18 سالہ دیرینہ دشمنی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اس تنازعہ کوختم کرنے کیلئے مشتاق احمد خان ہبتانی اور حاجی جان محمد خان پھیروآنی کی دلی رضا مندی سے ایک جرگہ منعقد کیا گیاجس میں اسلامی تعلیمات،بلوچی اقدار،علاقائی روایات اور جرگہ کے اصولوں کے عین مطابق بااحسن طریقہ سے صلح کرا کے دونوں اقوام کو آئندہ پیش آنے والے مزید جانی ومالی نقصانات سے بچالیا گیاہے جبکہ جرگہ میں سردار اویس احمد خان لغاری  کے فیصلہ کو فریقین نے دل وجان سے قبول کیاصلح کے بعدفریقین کو گلے لگوایا گیا۔

لغاری ہاؤس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -