وزیراعظم سے مخدوم سمیع الحسن گیلانی کی ملاقات، اہم امورپر گفتگو
اوچ شریف(نامہ نگار)سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے قومی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا بہت جلد جنوبی پنجاب اور خصوصا احمد پور شرقیہ کا دورہ کروں گا اور وہاں کی عوام کو خوشخبری دیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احمد پور شرقیہ سے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی و دیگر وفاقی پارلیمانی اراکین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی اور نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا وہ وقت گزر گیا جب کرپٹ لوگوں کی سرپرستی اورپردہ پوشی کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کڑا احتساب ہوگا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں نا اہل اور ناکام اپوزیشن کا شورمچانا ڈھونگ اورمنافقت کے سوا کچھ نہیں کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور بہت جلد جنوبی پنجاب اور خصوصا احمدپورشرقیہ کا دورہ کروں گا اور وہاں کی عوام کو خوشخبری دیں گے۔
سمیع الحسن