لادی گینگ اپنے انجام کوپہنچنا شروع، ایک اور اہم رکن سرنڈر

  لادی گینگ اپنے انجام کوپہنچنا شروع، ایک اور اہم رکن سرنڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او عمر سعید ملک کی سپر ویژن میں ڈیرہ غازیخان پولیس نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی، لادی گینگ کا اہم رکن رمضان عرف رمضی بلچانی نے خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے سرنڈر کر دیا،تفصیلات کے مطابق رمضان نامی شخص کے اعضاء کاٹنے اور اسے قتل کرنے کے وقوعہ میں ملوث لادی گینگ کا ایک اور اہم رکن رمضان(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 عرف رمضی بلچانی نے خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے سرنڈر کر دیاٹرائیبل ایریا تھانہ بی ایم پی پولیس کے علاقہ میں اعضاء کاٹنے کے وقوعہ کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے ڈی پی او عمر سعید ملک و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لادی گینگ کے خلاف خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین اور ماہرانہ سپر ویژن کی بدولت لادی گینگ اپنے انجام کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے اسی طرح گزشتہ سے پیوستہ روز بھی لادی گینگ کا رکن نور محمد بھی دوران پولیس مقابلہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اس کے بعد آج ڈیرہ غازیخان پولیس کو ایک اور کامیابی ملی ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب ٹیم کی دن رات محنت سے لادی گینگ کے ارکان خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کو سرنڈر کرنے لگے جس کے نتیجے میں آج ایک اور اہم رکن رمضان عرف رمضی ولد سونا قوم بلچانی سکنہ اندر پہاڑ نے خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے سرنڈر کر دیا سرنڈر کرنے والا ملزم رمضان عرف رمضی بلچانی اعضاء کاٹنے کے وقوعہ کے علاوہ پولیس اہلکار طارق پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے اور مزید قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے 20 عدد سنگین مقدمات میں پولیس تھانہ کوٹ مبارک، کالا شاہصدر دین اور بی ایم پی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب کا کہنا تھا کہ لادی گینگ کا اہم رکن رمضان عرف رمضی بلچانی کے خلاف قانون کے مطابق اور میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی انہوں نے مزید کہا کہ اگر لادی گینگ کا کوئی بھی اور رکن خود کو اگر پولیس ڈیرہ غازیخان کے سرنڈر کرنا چاہیے تو اس پر بھی قانون اور میرٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لادی گینگ