یوٹیلٹی سٹورز کاسامان دکانداروں کو فروخت، شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

یوٹیلٹی سٹورز کاسامان دکانداروں کو فروخت، شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

  

 ملتان ( سپیشل  رپورٹر  ) یوٹیلیٹی اسٹور سے گھی چینی اسٹور کیپر دکانداروں کو فروخت کرنے لگا شہریوں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیاچیئرمین فوڈ شیخ مظہر حسین موقع پر پہنچ گئے اسٹور کیپر کو معطل کر دیا تحقیات کی ہدایات جاری کردیں تفصیلات کے مطابق الجیلان ٹاؤن (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

سورج کنڈ روڈ المصطفی مارکیٹ میں واقع یوٹیلٹی اسٹور کے اسٹور کیپر ااکبر کے خلاف اہل علاقہ اور تاجروں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ یوٹیلٹی اسٹور پر آنے والا گھی اور چینی باہر پرچون فروشوں کو فروخت کرتا ہے اور اہل علاقہ کو نہیں دیتااور بارہا رنگے ہاتھوں پکڑا شکایات پر صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملک نیاز محمد بھٹہ نے دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا اور اسٹور کیپر اکبر کو وارننگ دی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوا جس پر شہریوں اور تاجروں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا جس پر مشتعل شہریوں نے احتجاج کیا احتجاج کی اطلاع پر چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس موقع پر پہنچ گئے اور ملک نیاز محمد بھٹہ دیگر اہلیان علاقہ کے ہمراہ اسٹور کا معائنہ کیا اس دوران گھی کی پیٹیاں بر آمد ہوئیں اور ذائد المیعاد دالیں بھی ملیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شیخ مظہر عباس نے اسٹور کیپر اکبر کو معطل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے تحقیقات کابھی کہا انہوں نے ملک نیاز محمد بھٹہ کے ہمراہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وزیر اعظم وزیر اعلی کے احکامات کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا اس سے قبل بھی عوامی شکایات پر شہر کے مختلف اسٹور ز پر کاروائی کی گئی حاجی اکرم،پیر کوڑا شاہ،عدنان قریشی،حاجی عبدالرؤف،فیاض بھٹی،مزمل جمیل اور ملک رشید بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -