دہشت گردی کاخدشہ،اہم شخصیات سکیورٹی بڑھانے کاحکم

دہشت گردی کاخدشہ،اہم شخصیات سکیورٹی بڑھانے کاحکم

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار  ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشتگردی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں نے موک ایکسرسائز کی تاکہ کسی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 بھی بھی صورت میں ہونے والے ناگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب نے اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس فورس کو الرٹ ڈیوٹی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں پولیس جوان الرٹ ڈیوٹی کریں اور ہر مشکوک چیز پر نظر رکھیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -