وہاڑی:منشیات فروش سب انسپکٹر کے کوارٹر سے ہتھکڑی سمیت فرار

وہاڑی:منشیات فروش سب انسپکٹر کے کوارٹر سے ہتھکڑی سمیت فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی )صدر پولیس کے سب نسپکٹر شہباز نے SHo مہر پرویز کی سربراہی میں چک49ڈبلیو بی  میں منشیات کے ڈے پر چھاپہ مار کربدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز کھوکھر کو ہیروئن اور افیون کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کیا اورعادی مجرم کو تھانے لیجا کر کچھ دیر حوالات میں بند رکھا اور بعد میں تھانیدارمبینہ طور پر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ڈیل کرنے کیلئے اسے ہتھکڑیاں لگا کراپنے کوارٹر پر لے گیا ذرائع کیمطابق منشیات فروش اعجاز کھوکھر ایس آئی شہبازکے کوارٹر سے سرکاری ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا تاہم رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدر مہر پرویز نے بتایا کہ چھاپہ مارا تو ملزم گرفتاری سے قبل ہی فرار ہو گیا جبکہ اس کے بیٹے سکندر کو آٹھ کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
منشیات فروش