قوم دہشتگردوں کو انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم، سلیم لغاری

قوم دہشتگردوں کو انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم، سلیم لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے صدر محمد سلیم لغاری نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا بارباریہ کہنا کہ ''افغانستان میں خانہ(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 جنگی ہوئی تو ا سکے اثرات پاکستان پر مرتب گے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے خدانخواستہ مستقبل قریب میں ملک میں ماضی کی اُس بد امنی کی واپسی کا اشارہ دیا ہے جس میں طالبان میں شامل بعض انتہاء پسندوں نے ایک تواتر کیساتھ میز بان قوم کوسانحہ درسانحہ سے ہمکنار کیاکہ اے پی ایس میں معصوم پُھول بچوں کودورانِ تعلیم انکے اساتذہ سمیت شہید کیاگیا  انہوں نے کہاکہ ماضی کی دہشت گردی کایہ عالم تھاکہ ملک میں بسنے والی اکثریتی عوام محفوظ تھی نہ اقلیت اورنہ ہی عبادتگاہیں  انہوں نے کہا ہے کہ قوم آج بھی دہشتگردوں کے ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے متحدہے اور کسی بھی دہشت گرد جتھے کو اسکے انجام تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی پالیسوں اور حکمت عملی سے عوام کو اگاہ رکھتے ہوئے اعتماد میں لیں۔
سلیم لغاری