سالانہ ترقیاتی پروگرام: بہاولپورڈویژن میں 417نئے منصوبے مکمل کرنیکا فیصلہ: افسروں کو ٹاسک 

سالانہ ترقیاتی پروگرام: بہاولپورڈویژن میں 417نئے منصوبے مکمل کرنیکا فیصلہ: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبہ جات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں ڈاکٹر خرم علی شہزاد، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس طالب رندھاوا اور ڈویژن بھر کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 47535.87ملین روپے تخمینہ لاگت کے 417نئے منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور ڈویژن میں جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال میں 19755.11ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور کے 188نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 16434.5ملین روپے، ضلع بہاول نگر کے 80نئے منصوبہ جات کے لئے 80ملین روپے جبکہ ضلع رحیم یار خاں کے 149نئے منصوبہ جات کے لئے 23106.6ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ غیر ضروری التواء کے شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ نیزنگران افسران منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ کے عمل اور فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔ 
 ظفر اقبال