قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے خواہش مند اداروں سے 10جولائی تک درخواستیں طلب

 قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے خواہش مند اداروں سے 10جولائی تک درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔قربانی کی کھالیں اکٹھے کرنے کے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
خواہشمند تمام اداروں اور این جی اووز کو 10 جولائی تک ڈی سی آفس میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ اور ادارے کی رجسٹریشن کی فوٹو کاپی،2020 میں کھالیں اکٹھی کرنے کا ڈی سی آفس سے جاری کیا گیا اجازت نامہ اور پچاس روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر پر کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق نہ ہونے کا بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ نامکمل اور 10 جولائی کے بعد جمع کرائی جانیوالی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
کھالیں