ڈیرہ ڈویژن:18مویشی منڈیاں فعال سیل پوائنٹس کی بھی تیاریاں شروع

 ڈیرہ ڈویژن:18مویشی منڈیاں فعال سیل پوائنٹس کی بھی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان)بیورورپورٹ): ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کا پانچواں ہفتہ پانچ جولائی سے شروع ہوگا۔عید الاضحیٰ کے حوالے سے خصوصی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 اقدامات کئے جائیں گے کمشنر  ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو الرٹ کردیا.اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈویژن بھر کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پانچ جولائی سے مہم کے پانچویں ہفتہ کی سرگرمیاں شروع ہوں گی جس میں عید الاضحی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔کیٹل مارکیٹ اور سیل پوائنٹس کو فوکس کیا جائیگا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 مویشی منڈیاں فنکشنل ہیں۔سیل پوائنٹس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں تاہم سیل پوائنٹس عید سے دس روز قبل فنکشنل ہوں گے۔سیل پوائنٹس کی نگرانی لوکل گورنمنٹ کے ذمہ ہوگی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مہم کے پانچویں ہفتہ میں غیر قانونی تعمیرات اور شہر میں بھانوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں خدمت مہم کے تحت 200813  سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔1826 میں 1796 شکایات پر داد  رسی کر دی گئی۔کمشنر نے کہا کہ خدمت مہم میں عوام کو مطمئن کرنے کی شرح بڑھائی جائے۔فوری حل نہ ہونے والی شکایات پر مستقل حل کیلئے پراسس شروع کردیا جائے. 
مویشی منڈیاں