جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری،سودی معیشت کیخلاف آج مظاہرے،تیاریاں مکمل

 جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری،سودی معیشت کیخلاف آج ...

  

 ملتان، لودھراں (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سودی معیشت، بڑھتی ہوئی مہنگائی وبیروزگاری،(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آج4جولائی2021ء بروز اتوار11:30بجے دن مسلم ہائی سکول تا کلمہ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ امیر صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی بھی ہمراہ ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پرآج 4جولائی اتوار 5بجے پریس کلب کے باہر مہنگائی اور سودی معیشت کے خلاف بھر پور اجتجاجی مظاہرہ ہوگا  مہنگائی  کے خلاف احتجاج میں شہری تاجربرادری سول سوسائٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان  شریک ہوں گے نکلے انشااللہ کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ آج ہرشہری سراپا احتجاج ہو۔مہنگائی کی ستائی عوام خود بخود سڑکوں پر نکل آئے اور اس حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کرے اس کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ کے منہ سے  روٹی کا نوالا بھی چھین لیا ھے بجلی گیس کے بل۔اور اشیا خورد نوش کا بجٹ پورا کرنا عوام کیلئے دشوار ھو رھا ھے۔تعلیم اور صحت کے لیئے کروڑوں لوگوں کے پاس رقم ھی باقی نہیں رھتی محنت مزدوری کے پیشہ سیوابستہ لوگ بچوں کا پیٹ پالنے کے لئیے ہزاروں روپے کے مقروض ھو چکے  ہیں ھم نے ھر مکتبہ فکر کے لوگو کو مہنگائی کے ہولناک اثرات سے تڑپتے دیکھا ھے عوام کب تک اس چکی میں خاموش پستی رھے گی  اب نہیں تو کب ھم نہیں تو کون اگر یہ بجٹ بھی عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا اب عوام صبر کا دامن چھوڑ کر سڑکوں پر نکلے گی۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -