ایف آئی اے کی عدالتوں کو منتقل کرنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری 

    ایف آئی اے کی عدالتوں کو منتقل کرنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور جوڈیشل کمپلیکس سے وفاقی عدالتوں کا منتقلی کے سلسلہ میں ایف آئی اے کی عدالتوں کا منتقل کرنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا وزیر قانون کی جانب سے وفاقی عدالتوں کو جوڈیشل کمپلیکس سے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کی سپیشل سنٹرل کورٹس کی تین عدالتیں لٹن روڈ ٹیپا بلڈنگ کے پاس شفٹ کی جائیں گی ایف آئی اے کی سپیشل کورٹ کسٹم اینڈ ٹیکسشن سمگلنگ کی عدالت کو بھی لٹن روڈ شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اسی طرح ایف آئی اے کی کورٹ انٹرکچول پراپرٹی کاپی رائٹ بھی لٹن روڈ،ایف آئی اے بینکنگ کورٹ ون کو ڈیوس روڈ مسلم لیگ (ق)کے بیک سائیڈ پر بلڈنگ میں جبکہ ایف آئی اے بینکنگ جرائم ٹو کے عدالت کو بھی ڈیوس روڈ شفٹ کرنے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -