پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے 9 طالبعلموں کی عبوری ضمانت منظور

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے 9 طالبعلموں کی عبوری ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے جمعیت اور عام طلباء کے درمیان جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے 9 طالب علموں کی عبوری ضمانت 13جولائی تک منظور کرتے ہوئے پولیس کوان کی گرفتاری سے روک دیا ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے طلبہ کی درخواست پر سماعت کی،طلبہ کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں،پولیس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ طلبہ کے خلاف دفعہ 379،ڈکیتی، 506 ہلڑ بازی، چوری اور دھکمیوں کی دفعات درج کی گئی ہیں،درخواست گزار طلبا کا موقف ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سٹیڈی سرکل میں موجود تھے،جہاں پر مبینہ طور پرجمعیت کے طلباء نے انہیں دھمکیاں دینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعدالٹا جمعیت کے طلباء نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر الٹا ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، عدالت سے استدعاہے کہ عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں،عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -