گلوکارعلی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی اس کیس میں گلوکارہ میشا شفیع،عفت عمر، لینا غنی، ماہم جاوہد، فریحہ ایوب اور حسیم الزمان سمیت دیگر ملزمان ہیں ،ملزمان پر گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا کر کردار کشی کرنے کا الزام ہے گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل اسد جمال پیش ہوئے اور کہا کہ گلوکارہ میشا شفیع ملک سے باہر ہے،وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتی،گلوکارہ میشا شفیع نے حاضری معافی کی درخواست بھی سیشن عدالت میں دائر کر رکھی ہے،میشا شفیع آن لائن ایف آئی اے سے شامل تفتیش ہو چکی ہے،ایف ائی اے نے میشا شفیع اور دیگر ملزمان کیخلاف چالان پیش کر رکھا ہے،اس کیس میں ملزمان عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب،علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں،علی ظفر کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزمان نے سائل کے خلاف ہتک آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگائیں ملزمان نے ٹویٹر، فیس بک اور لنک ڈن پر پوسٹیں لگاکر علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔