خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے کیس کی سماعت کی،خواجہ آصف اپنے وکیل حیدر رسول مرزا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری مکمل کرنے کے بعدنیب کے تفتیشی افسر کو خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔