غلط بیانی کرنے پر شہری پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیاگیا

 غلط بیانی کرنے پر شہری پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں غلط بیانی کرنے پر شہری پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیاگیا یڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کے اہلمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا تھانہ اسلام پورہ پولیس نے عبید کرامت، آشرکرامت اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیاہے،ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ ملزم عبید کرامت نے حبس بے جا کی درخواست میں حقائق چھپا کر عدالتی بیلف مقرر کروایا، ملزم عبید کرامت، آشر کرامت اور دیگر نے عدالتی بیلف مقرر کروا کے شہری کے مکان پر قبضے کی کوشش کی، ملزموں نے عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کر کے فراڈ کے جرم کا ارتکاب کیاہے۔

مزید :

علاقائی -