سائنس کالج ملتان: کلرک ٹیچرز میں بحث کے بعد زبردست لڑائی، مارکٹائی، تحقیقات شروع

 سائنس کالج ملتان: کلرک ٹیچرز میں بحث کے بعد زبردست لڑائی، مارکٹائی، ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سائنس کالج بوسن روڑ کا پرنسپل آفس میدان جنگ بن گیا،موقع پر موجود افراد نے چھڑواکر علاقہ پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سائنس کالج بوسن روڑ کے پرنسپل آفس میں کلرک رستم اور(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 پروفیسرز رضوان بٹ، عقیل قریشی،اجلال زیدی موجود تھے کہ دونوں کے مابین دفتری معاملات پر آپس میں بحث ہوگئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوکر تھپڑوں تک پہنچ گئی،دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر،مکوں کی بارش کرکے آفس کو میدان جنگ میں بدل دیااور دفتر میں موجود کرسیاں،ٹیبل وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے توڑ دی،پرنسپل آفس کے باہر موجود دیگر سٹافز نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کرواکر علاقہ پولیس بی زیڈ کو اطلاع دی گئی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں فریقین کے بیان لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

سائنس کالج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -