پرانا شجاع آباد روڈ،ملحقہ علاقوں میں 10گھنٹے بجلی بند، لوگوں کااحتجاج

پرانا شجاع آباد روڈ،ملحقہ علاقوں میں 10گھنٹے بجلی بند، لوگوں کااحتجاج

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے وائٹ ہاس فیڈر کی گرڈ اسٹیشن سے مین کیبل برسٹ ہونے سے پرانا شجاعباد روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی کی طویل بندش کی گئی، گرمی کے ستائے صارفین سڑکوں پر نکل آئے، ایس ڈی او، ایکسئن سمیت متعلقہ افسروں کے موبائل بندہوگئے، میپکو دفاتر کے گھیرا ؤ کی دھمکی پر دس گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی، ایس ای میپکو نے تحقیقات کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے گنجان(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 آباد علاقے پرانا شجاعباد روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں فاروق پورہ، نیاز ٹان مجاہد ٹاؤن، المصطفی ٹاؤن گھانگھلہ چوک چین ماڑی سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ روز بجلی دس گھنٹے تک مسلسل بند رہی اس بارے میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاس فیڈر کی گرڈ اسٹیشن سے میں مین کیبل برسٹ ہونے سے مزکورہ صورتحال پیدا ہوئی تاہم دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث گرمی کے ستائے صارفین سڑکوں پر نکل آئے اور میپکو افسروں کے سرکاری نمبر بند ہونے پر دفاتر کے گھیرا کی دھمکی دیدی جس پر ایس ای میپکو نے بجلی کی طویل بندش اور ذمہ دار میپکو افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -