شاہدرہ، سکول پرنسپل اورکینٹین ملازم کا طالبعلم پر تشدد

  شاہدرہ، سکول پرنسپل اورکینٹین ملازم کا طالبعلم پر تشدد

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں سکول پرنسپل عبدالحق اور کینٹین والے نے نویں جماعت کے طالبعلم کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  پولیس نے متاثرہ طالب علم کی والدہ کی مدعیت میں سکول پرنسپل اور ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر متن کے مطابق احمد رضا نامی بچہ نجی سکول میں پرھتا تھا سکول سے کال آئی کے آپ سکول آئیں آپ کا بچہ بدتمیزی کر رہا ہے جب سکول پہنچے تو دیکھا کہ سکول پرنسپل عبدالحق اور کینٹین والا میرے بیٹے پر تشدد کر رہے تھے  پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی  تشدد سے طالبعلم کی آنکھ پر بھی زخم آئے سی سی پی او لاہور  نے بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا  شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا افضل نامی ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہے  ملزم سکول میں کینٹین ملازم تھا۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ بچے کو بیمانہ تشدد کیا بچوں پر پرتشدد واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔

مزید :

علاقائی -