شالیمار، شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، گھریلو سامان جل کر راکھ

  شالیمار، شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، گھریلو سامان جل کر راکھ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)  شالیمار باغ کے علاقے کے رہائشی کاشف افتخار کے گھرمیں بجلی کی بار بار آنکھ مچولی کے سبب شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں گھریلو ساز و سامان جس کی مالیت پانچ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے جل کر خاکستر ہو گیا اس دوران اہلخانہ نے گھر سے باہر بھاگ کر جان بچائی  بنک ملازم کاشف افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں آگ لگنے سے قبل گھر سے باہر تھا اور اہلخانہ سمیت بچے گھر میں موجود تھے اس دوران بجلی کی بار بار بندش اور لوڈ شیڈنگ سے شارٹ سرکٹ ہو گیا اور آگ نے بری طرح گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس دوران گھر والوں نے بھاگ کر جان بچائی۔میرے گھر پہنچنے سے قبل ہی گھر کا سامان جل چکا تھا جس میں گھریلو ساز و سامان موجود تھا۔فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا مگر اس دوران گھر کا سارا سامان جل چکا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -