ایڈیشنل سیشن جج کامتعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو معمر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

  ایڈیشنل سیشن جج کامتعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو معمر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)معمر خاتون شریفہ بی بی گھر سے نکالے جانے پرانصاف کے حصول کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی،ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو معمر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی   درخواست گزار معمر خاتون کی جانب سے ایڈووکیٹ مسعود گجر نے موقف اختیارکیا کہ پریذیڈنٹ پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت ملزمان کے خلاف ایکشن لیا جائے  درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کابیٹا اسے اپنے کمرے میں نہیں آنے دیتا، میری بہو اور بیٹا تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیاگیا  اورمجھ سے میرا کمرہ بھی چھین لیا ۔

مزید :

علاقائی -