نشتر کالونی، 8 سالہ بچی  سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار

 نشتر کالونی، 8 سالہ بچی  سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں 8 سال کی معصوم بچی سے بداخلاقی کا ملزم گرفتار، متاثرہ بچی کی نشاندہی پر مشتبہ ملزم جوئیل خادم کو گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی سے  بداخلاقی  ہونا پایا گیا متاثرہ بچی سے بداخلاقی اس کے سکول میں کی گئی  ملزم اور متاثرہ بچی ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ ملزم کا DNA کروا کر حقائق کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔ بچی سے زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شہزاد مسیح کی مدعیت میں تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -