باغبان پیداوار بڑھانے کیلئے آم کی نرسریاں تیارکریں، فخرم امام

باغبان پیداوار بڑھانے کیلئے آم کی نرسریاں تیارکریں، فخرم امام

  

  ملتان ( سپیشل  رپورٹر  )  مینگو فیسٹیول میں 160سے زائد آم کی اقسا م نمائش میں رکھی گئیں جبکہ فارمز، پراگریسیو گرورز اور ایکسپورٹرز اپنے آم کے سٹالز 5(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

تاریخ تک سینٹورس مال میں لگائے گیے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے خوراک اور تحقیق سید فخر امام شاہ، سردار یاسر الیا س خان اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)تھے۔ دوروزہ مینگو فیسٹیول کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہاکہ زرعی یونیوسٹی ملتان ہر سال مینگو فیسٹیول کا انعقاد منعقد کرواتی ہے جس کی وجہ سے آم کی دوسرے پھلوں کی نسبت ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ نظر آیا ہے۔ہمیں آم، سیب، کیلا، کھجور اور سبزیوں کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہائی کراپ پروڈکشن ٹیکنالوجی پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ نے ٹیکنالوجی حاصل کی اور پوری دنیا پر چھا گیا اس کے بعد فرانس اور دوسرے ممالک نے ٹیکنالوجی کو اپنایااور کامیابی حاصل کی ہمیں بھی پرانے اور روایتی طریقوں کو چھوڑ کر نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کے 4لاکھ طالب علم امریکہ میں زیر تعلیم ہیں حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن جب ٹیکنالوجی کی بات آئے تو ایک دوسرے کی دشمنی ختم کر دیتے ہیں۔ ہمیں میرٹ پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آم کے باغوں میں کام کرنے والے مالی ان پڑھ اورجدید ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں جس وجہ سے پیداوار کم ہو تی ہے۔ آم کی پیداوار کو بڑھا نے کیلئے پہلے آم کی نرسری تیار کریں جو کہ لیبارٹریز سے منظور شدہ ہو تب ہی آم کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ ہمیں ایسی آم کی اقسام کاشت کرنی چاہیے کہ جس کی مارکیٹ میں مانگ ہو۔ آم میں ویلیو ایڈیشن کیلئے کوالٹی اور اس کی پیکنگ بہت معنی رکھتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کہاکہ پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ زرعی رقبہ کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوالٹی اور مٹھاس پاکستانی آم میں ہے وہ دنیا میں اور کہیں بھی نہیں ہے۔چین میں 4پاکستانی آم کی قیمت30ڈالر ہے۔حکومت اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستانی آم کے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مینگو فیسٹیول کے توسط سے خطے کے آم کے باغبانوں اور کاشتکاروں کو مزید فائدہ حاصل ہو سکے گا اور ان کے آم کیلئے نئی منڈیاں اور نئے راستے کھل سکیں گیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سینٹورس مال اسلام آبا د کے چیئر مین سردار تنویر الیاس خان کے شکر گزار ہیں کہ وہ آم کے کاشتکاروں کا خیال کرتے ہوئے ہمیں سینٹورس مال آسلام آباد میں ہر سال جگہ اور سہولتیں مہیا کرتے ہیں۔مینگو فیسٹیول میں اسلام آباد کے شہریوں نے بھر پور شرکت کی جبکہ چائنہ، جاپان، انگلینڈ، افریکہ اور دیگر ممالک کے اسلام آباد میں قائم مقیم فارنرز نے بھی شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد دحسین،ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر شہباز، آصف حیات ٹیپو سمیت سینٹورس مال کی انتظامیہ،زرعی یونیورسٹی ملتان کی دیگر فیکلٹی اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

  مینگو فیسٹیول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -