قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت، 2لاکھ جرمانہ، 6ملزم بری 

قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت، 2لاکھ جرمانہ، 6ملزم بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں، محسن وال(نمائندہ پاکستان)جائیداد پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر کلہاڑی کے وار کرکے دیہاتی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیاگیا، شک کا فائدہ دیکر چھ  ملزمان کو بری کردیاگیا، تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں ملک نعیم شوکت نے تھانہ تلمبہ کے مقدمہ نمبری584/16 کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے محمد نعیم ولد فقیر(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
 محمد سکنہ محلہ سندھی گیٹ تلمبہ کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید کا حکم دیا چھ ملزمان محمد سلیم، محمد ندیم، پرویز اختر، محمد وسیم، غلام شبیر اور محمد بشیر کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جائیداد پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر محمد رفیق کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ 18 نومبر 2016 کو تھانہ تلمبہ میں درج ہوا تھا۔
محمد رفیق