مانگامنڈی،ڈکیتی کی 2 وارداتیں، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مانگامنڈی،ڈکیتی کی 2 وارداتیں، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) شہر مانگا منڈی تھانے سے صرف 800 میٹر کے فاصلے پر امام بارگاہ روڈ خیابان سکیم میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی  بتایا جا رہا ہے کہ 7 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں چھت سے شہزاد کے گھر میں داخل ہوئے ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر تقریباً 90 ہزار روپے نقدی5 تولے طلائی زیوارات اور موبائل وغیرہ لوٹے لیے اور دوران ڈکیتی ان میں سے چار ڈاکو شہزاد کے گھر اور تین نامعلوم آتشیں اسلحہ سے ہمسایہ شہباز کے گھر میں داخل ہو گئے ان کو بھی اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 55 ہزار روپے نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور قیمتی موبائل وغیرہ چھین لیے شہباز نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور شہباز کے ہاتھ میں فائر لگا اور شہباز کے دونوں بیٹوں کے سر میں بھی چوٹیں لگی 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مانگا منڈی رانا مجاہد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا پولیس موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں بھاگ رہے تھے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی ایک ڈاکو اپنی ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا اور 6 ڈاکوؤں اندھیرے کا فائدہ آٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے سرکل رائے ونڈ کے اے ایس پی اور ایس پی صدر بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کہ مزید تحقیقات شروع کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر شہباز اور اس کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے جبکہ 5 ڈاکوؤں موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ 

مزید :

علاقائی -