میٹر اتارنے پر بجلی چوروں کی میپکو ٹیم کو دھمکیاں، بھرپور مزاحمت، مقدمہ درج

 میٹر اتارنے پر بجلی چوروں کی میپکو ٹیم کو دھمکیاں، بھرپور مزاحمت، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 صادق آباد(تحصیل رپورٹر) صادق آباد کوٹ سبزل میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او واپڈا رحیم آباد عبد الجبار جب اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ سبزل (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ امام دین، علم دین، صفدر علی، عالمگیر، احمد، آصف، جہانگیر سمیت محمد علم، اقوام کوش بستی ابراہیم نے کنڈیاں لگا رکھی تھیں جہاں سے ملزمان بجلی چوری کرکے اپنی چکی چلاتے تھے جس پر واپڈ اکی ٹیم میں شامل سید افتخار شاہ، محمد شاہد، اور دیگر واپڈا اہلکاروں نے میٹراتار لیا اور جس پر ملزمان نے مزاحمت کی اور واپڈا ٹیم کی گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر دوبارہ میٹر چھینے کی کوشش کی جس پر واپڈا کی ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل چوہدری صفدر اقبال سندھو کو واقع پر آگاہ کیا پولیس نے بجلی چوری اور کار سرکار مداخلت کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کے بجلی چوری کرنے سے محکمہ کو ایک لاکھ25ہزارو روپے کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف کاروائی کے عمل کو تیز کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بجلی چور