خانیوال:نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 8افراد جاں بحق

خانیوال:نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 8افراد جاں بحق

  

 لودھراں،اڈاپل14، کچاکھوہ،رحیم یارخان، خانیوال، ہارون آباد، مظفرگڑھ(نمائندگان پاکستان، بیورو رپورٹ، نامہ نگار) دو مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق لاشیں مل گئیں جہانیاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے کار کی راہگیر لڑکی کو ٹکر حادثہ میں نواحی گاوں  110 دس آر کی جوان لڑکی جانبحق کار سوار موقع سے فرار، جبکہ جہانیاں  115ٹن آر میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے زہریلی سپرے پی کر زندگی کاخاتمہ کرلیا پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 کاروائی شروع کردی۔نواحی علاقہ موضع متڑ یں میں 70 سا لہ شخص نے مبینہ خودکشی کرلی  ر یسکیو ذرائع کے مطابق موضع متڑ یں میں 70 سالہ محمد عاشق نے  خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاہے۔کچا کھوہ کے نواحی گاں 23 دس آر کا رہائشی  وحید خان کافی عرصہ سے نشے کا استعمال کر رہا تھا تاہم گزشتہ روز نشہ کی زیادتی کی وجہ سے انتقال کر گیا ورثا نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا مطالبہ کیا جبکہ ایس ایچ او کچاکھوہ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے گرفتاریاں کی گئی ہیں 3 ماہ میں تقریبا 50مقدمات منشیات فروشی کے درج کیے گئے ہیں ڈی پی او خانیوال کے احکامات کے مطابق کچاکھوہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیاہے۔  صادق آباد کا رہائشی 30 سالہ محمد شکیل اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالج میں موجود چاند اور شہریار گروپ میں گزشتہ چند روز سے تنازعہ چل رہا تھا۔ آج ان دونوں گروہوں نے اپنی حمایت کے لیے آؤٹ سائیڈر لوگ بلوا لیے۔ دوران لڑائی مبینہ طور پر آؤٹ سائیڈر کاشی نیازی کی فائرنگ سے دوسرے گروپ کا حمایتی جنیدگجر عرف لالا نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو دو گولیاں لگی ہے۔ مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے موجود سڑک بند کر دی۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی خا نیوال مصروف تفتیش ہے۔ ہارون آباد، موٹر سائیکل اور مسافر رکشہ میں ٹکر، 19سالہ نوجوان جاں بحق  ہارون آباد ماڈل ایونیو کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر رکشہ کے درمیان اچانک ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 19سالہ محمد شکیل ولد وحید سکنہ احمد گارڈ ن موقع پر جاں بحق ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد کا رہائشی 32 سالہ انصر جاوید جوکہ مالک وال سے کراچی جانے کیلئے ملت ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوکر جارہا تھا کہ لیاقت پور اسٹیشن کے قریب بوگی میں سر پر لوہے کی چیز لگنے کے باعث انصر جاوید جانبر نہ ہو پایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق، ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں مظفرگڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ پل گودرا، پران نہر،  نزد جلو سہو تحصیل جتوئی کے قریب ایک 18 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے کالر کی بتائی ہوئی لوکیشن پر ریسکیو اسٹیشن شہر سلطان تحصیل جتوئی سے جائے حادثہ پر ریسکیو سرچ آپریشن ٹیم اور ایمبولینس روانہ کر دی. ریسکیو اسٹاف نے آن لوکیشن ہوتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا اور تھوڑی ہی دیر میں ڈیڈ باڈی تلاش کر لی۔ ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال جتوئی شفٹ کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت 18 سالہ باقر حسین ولد نذر حسین سکنہ بستی حلیلی موضع جنگل تحصیل جتوئی ہوئی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -