دوسرا ٹی 20:قومی ویمن ٹیم کی شکست،سیریرز ویسٹ انڈیز کے نام

دوسرا ٹی 20:قومی ویمن ٹیم کی شکست،سیریرز ویسٹ انڈیز کے نام

  

 اینٹیگوا(اے پی پی):ویسٹ انڈیز ویمن نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن کو 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ اینٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ کیشا نائٹ 30 اور چیڈین نیشن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمن نے 18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا۔ مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ ندا ڈار نے 29 جبکہ سدرہ نواز اور عالیہ ریاض نے 17، 17 رنز بنائے۔ کیشا نائٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -