پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز کے لیے انگلش ٹیم کا اعلان 

 پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز کے لیے انگلش ٹیم کا اعلان 

  

 لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران 16 رکنی سکواڈ کو پاکستان کے خلاف برقرار رکھا ہے۔ ٹیم کی قیادت بدستور این مورگن کرینگے کھلاڑیوں میں این مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیرسٹو، بینٹن، بلنگز، سام کوران، ٹام کوران، لیام ڈاؤسن، جارج گارٹن، لیام لیونگ سٹون، عادل راشد، جوئے روٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، مارک ووڈواضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہو گا، پہلا میچ کارڈف میں ہو گا، دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، 13 جولائی کو ایڈجبسٹن میں آمنے سامنے ہونگے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -