ٹی 20ورلڈ کپ،ٹیموں کے گروپس کا اعلان

  ٹی 20ورلڈ کپ،ٹیموں کے گروپس کا اعلان

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گروپس کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ 17اکتوبر سے 14نومبرتک شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گے۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے گروپس کا اعلان کردیا ہے۔ 17اکتوبرسے 14نومبرتک یواے ای اورعمان میں بھارت کی میزبانی میں شیڈول ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی رینکنگ کے مطابق آٹھ ٹیمیں میگاایونٹ میں براہ راست شرکت کریں گی  بقیہ آٹھ ٹیمیں ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔بنگلہ دیش، سری لنکاآئرلینڈ، عمان، پاپوانیوگنی،اسکاٹ لینڈ،نیدرلینڈ اور نمیبیا کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہرگروپ کی دوسرفہرست ٹیمیں چوبیس اکتوبرسے شروع ہونے والے مین راؤنڈ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔مین راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستان،آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اورسری لنکا کے ساتھ دو کوالیفائرز ہوں گے۔ گروپ بی بھارت،افغانستان، جنوبی افریقا،انگلینڈ اوردو کوالیفائرز ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہرگروپ سے دو،دوٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی فائنل14 نومبرکو کھیلا جائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں میگا ایونٹ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقل کیا ہے ایونٹ کی یو اے ای اور عمان میں بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے آئی سی سی انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -